سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن 79 میں انتقال کر گئے

0

کراچی(ای این این ایس) سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کراچی میں انتقال کرگئے۔
سید منور حسن طویل عرصے سے علیل اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

منور حسن اگست 1941 میں بھارتی راجدھانی دہلی میں پیدا ہوئے اور 1947 میں خاندان کے ہمراہ پہلے دہلی سے لاہور اور پھر لاہور سے کراچی منتقل ہوئے۔
منورحسن نے نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا تھا اور وہ 1959 میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔
سید منورحسن جون 1960 میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل ہوئے اور 1963 میں اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم رہے۔
وہ قاضی حسین احمد کے بعد جماعت کے امیر بنے۔

About Author

Leave A Reply