سائوتھ سٹی موٹرز نے آن لائین ٹرانزیکشن میں سو فیصد نمبر حاصل کر لیے

0

 نوشھروفیرو (ای این این) سائوتھ سٹی موٹرز نوشھروفیرو نے آن لائن بنک ٹرانزیکشن میں سو فیصد نمبر حاصل کر لیے۔ 

اٹلس ہونڈا کی جانب سے 2020 اور 2021 سال کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سائوتھ سٹی موٹرز نوشھروفیرو نے جنوبی ریجن میں سو فیصد نمبر حاصل کر لیے ہیں۔ لسٹ کے مطابق سو فیصد نتائج دینے والوں کو سمسنگ گلیکسی ٹیب ایس 6 تحفے کے طور پر دیا جائیگا۔
خیال رہے کہ دیگر سو فیصد نمبر حاصل کرنے والوں میں کندھ کوٹ سینٹرل ریجن، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، لورالائی، گوجرانولہ اور لاہور کے آٹوز شامل ہیں۔
سائوتھ سٹی موٹرز کے سی ای او عبدالشکور عباسی کے مطابق یے ہمارے ٹیم ورک اور بہتر کام کا نتیجا ہے کہ ہم نے سو فیصد نمبر حاصل کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ اٹلس ہونڈا دن بہ دن مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

About Author

Leave A Reply