زیارت: دو دھماکوں میں جانبحق ہوئے 5 افراد کے دو مقدمات درج، ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا: سی ٹی ڈی

0

کوئٹہ (رپورٹ: عدنان اطہر) زیارت کے علاقہ خرواری بابا اور کواس میں ہونے والے دونوں دھماکوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا ہے.
سی ٹی ڈی انچارج خلیل احمد کے مطابق خرواری بابا میں ہونے والا دھماکہ کا مقدمہ نمبر 20/19 کے تحت درج کرلیا گیا۔
کواس میں ہونے والا دھماکے کا مقدمہ 21/19 کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

ان کے مطابق مقدمہ انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور ایکسپلیوزیو ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

خلیل احمد نے بتایہ کہ مقدمہ لیویز حکام کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
دونوں دھماکے ٹائم ڈیوائس بم کے ذریعے کئے گئے۔
دونوں گاڑیوں میں بم مقناطیس کے ذریعے گاڑیوں کے نچلے حصے سے چپکائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ خرواری بابا اور کواس میں دو گاڑیوں میں ہونے والے دھماکوں میں 5 افراد جانبحق جبکہ 12 زخمی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خرواری بابا میں ہونے والے دھماکے میں اسماعیلی برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
خرواری میں ہونے والے دھماکے میں ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

About Author

Leave A Reply