راولپنڈی: لڑکیوں کو پٹا کر زیادتی اور وڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار، ریمانڈ لے لیا گیا

0

اسلام آباد (ای این این ایس) پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں پولیس نے ایم ایس سی کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ سے زیادتی کے مقدمے میں شواہد ڈی این اے ٹیسٹ کےلیے بھجوادیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج تھا، ملزم قاسم عدالت سے جسمانی ریمانڈ پر ہے جبکہ ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اب تک 45 لڑکیوں کو نشانہ بناچکے ہیں، جن کے قبضے سے 10 واقعات کی ویڈیوز اور ہزاروں تصویریں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم قاسم کم عمر لڑکیوں کو اپنی بیوی کے ذریعے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا، ملزمان زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی بچیوں کی ویڈیوز بناتے تھے۔

سی پی او فیصل رانا نے ہدایت کی کہ ہر وقوعہ کی الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو الگ الگ چالان کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply