دوسری شادی کے لیے ثالثی/مصالحتی کونسل سے بھی اجازت لینا ضروری ہے: عدالت

0

اسلام آباد (ای این این) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں دوسری شادی سے قبل مصالحتی کونسل کے چیئرمین سے بھی اجازت لینا ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل سے اجازت ضروری ہے۔

مسلم فیملی لا آرڈیننس کے تحت چیئرمین مصالحتی کونسل کو دوسری شادی کی اجازت کی درخواست دی جائے گی۔

عدالت نے قرار دیا کہ بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر ایک سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

About Author

Leave A Reply