دوسری بیوی کی خوشی کے لیے باپ نے سگے معصوم بیٹے کو قتل کر دیا، جرم پر شرمندہ

0

لاہور(ای این این ایس/م ڈ) پنجاب کے ضلع قصور میں سفاک باپ نے دوسری بیوی کے کہنے پر اپنے تین سالہ سگے بیٹے کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی۔

قصورکی بستی بارات شاہ سے 9 جولائی کو تین سالہ بچہ شعبان لاپتہ ہوا، بچےکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا، مساجد میں اعلانات کروائے گئے لیکن بچہ نہ ملا۔

ایک روز بعد 10 جولائی کو شعبان کی لاش کھڈیاں نہر سے مل گئی۔

ابتدائی تفتیش میں مقتول بچے کے باپ ندیم کی حرکات مشکوک محسوس ہوئیں تو پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

سفاک باپ ندیم نے دوران تفتیش شعبان کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

اس نے بتایا کہ دوسری بیوی شعبان سے ناخوش تھی، اسے خوش کرنے کے لیے میں نے بیٹے کو مار ڈالا، اب شرمندہ ہوں۔

About Author

Leave A Reply