حیدرآباد میں دو ٹرینیں ٹکراگئیں، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0

حیدرآباد (ای این این) حیدرآباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد میں پٹھان گوٹھ کے قریب پنجاب سے آنے والی مال بردار ٹرین سے ٹکراگئی، تصادم کے باعث بعض بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں جس میں مسافر پھنس گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھاکہ دونوں ٹرینوں کے انجن تباہ ہوگئے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل کردی گئی ہے جب کہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق کافی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

About Author

Leave A Reply