حویلیاں: طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملا گرفتار، آئی جی ڈاکٹر ثناء کی جانب سے پولیس کی تعریف

0

ایبٹ آباد(ای این این ایس) ایبٹ آباد تھانہ حویلیاں روجوعیہ پولیس کی کاروائی، 9 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 جون کو چوکی رجوعیہ کے علاقہ ڈگہ میرا میں مسجد کے اندر ملزم انوارالحق ولد صابر سکنہ ہرناڑہ نے 9 سالہ بچی جو اس کے پاس زیر تعلیم تھی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے والد کی رپورٹ پر تھانہ حویلیاں میں ملزم کے خلاف مقدمہ 743 جرم 376 پی پی سی ،53 سی پی اے کے تحت درج کیا گیا

ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال نے ملزم کی بروقت گرفتاری کے حوالے سے ڈی ایس پی حویلیاں کی زیر نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم انوارالحق کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر حویلیاں پولیس کے لیے ریوارڈ کا اعلان کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

About Author

Leave A Reply