حب پریس کلب میں پودے لگانے کا اہتمام

0

 حب (ای این این) دعوت اسلامی نے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کیا ہوا ہے اور اس سلسلے میں فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن (ایف جی آر ایف) کے تحت اب تک لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ ”پودا لگانا ہے اور درخت بنانا ہے“ کے سلوگن کے ساتھ دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف نے گذشتہ روز ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس مہم میں 20 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کی کےلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ اب تک 5 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں دعوت اسلامی بلوچستان کے تحت حب پریس کلب رجسٹرڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حب پریس کلب کے صدر و چیف ایڈیٹر روزنامہ بولان محمد الیاس کمبوہ، جنرل سیکریٹری دیدار علی رونجھو و دیگر عہدیداران اور ممبران نے پریس کلب میں مختلف مقامات پر پودے لگائے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر پریس کلب محمد الیاس کمبوہ نے کہا کہ پودے لگانا سنت رسول اور کار ثواب ہے‘درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جسکے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں، طلبہ کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لےکر قومی ذمہ داری نبھانا چاہئے۔ درخت خود دھوپ جھیلتے ہیں اور دوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری کر کے آئندہ آنے والی نسل کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنایا جاسکتا ہے‘ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقاءکےلئے شجر کاری کی اہمت مسلمہ حقیقت ہے۔ شجرکاری صحت پر بھی اچھے اثرات ڈالتی ہے۔ درخت انسانی بقاء کےلئے بےحد اہم ہیں، کرہ ارض پر آلودگی کے باعث ماحول میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جن کےلئے درخت لگانے کی اہمیت دوچند ہو چکی ہے لہٰذا ہمیں بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہئے۔ اسی طرح حب چوکی میں بھی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے تقریب میں نائب صدر ابراھیم مشتاق کمبوہ ، خازن فاروق بلوچ ، ممبران اللہ بخش کمبوہ ، وسیم کمبوہ دعوت اسلامی کے جھان زیب عطاری ف انور روفی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply