جنوبی وزیرستان: گل کچ میں نوجوانوں نے تنظیم بنا لی، مسائل  حل کرانے کے لیے جدوجہد کا اعلان

0

  وانا(ای این این)جنوبی وزیرستان میں سینکڑوں نوجوان اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوگئے۔سلیمان خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے”سلیمان خیل یوتھ موومنٹ “تشکیل دے دی ہے، جوکہ جنوبی وزیرستان کے پسماندہ ترین علاقہ گل کچ میں،تعلیم،صحت  و آبپاشی پر کام کریں گے۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل  توئے خلہ میں سلیمان خیل قبیلے کے سینکڑوں نوجوان اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے سلیمان خیل یوتھ موومنٹ کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے، جو کہ وزیرستان کے پسماندہ ترین علاقہ گل کچ میں سلیمان خیل قبائل کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا مقصود ہے۔”سلیمان خیل یوتھ موومنٹ “کے سرگرم رکن شیرزمان نے گل کچ میں میڈیا کی ٹیم کو بتایا، کہ پچھلے 20سال سے کسی بھی صحافی نے اس علاقے کا رخ نہیں کیا ۔میں وانا پریس کلب کے صحافیوں کا بے حد مشکور ہوں،جنہوں نے اس پسماندہ علاقے کے عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں پہل کی۔

انہوں نے کہا کہ سلیمان خیل قبائل کا علاقہ گل کچ دورجدید میں بھی زندگی کی تمام ترسہولیات سے محروم ہے۔ہم نوجوانوں نے سلیمان خیل یوتھ موومنٹ کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے، جوکہ یہاں کے باسیوں کے بنیادی حقوق ‘تعلیم،صحت،آبنوشی وآبپاشی کیلئے ہنگامی بنیاد پر کام کریں گے،یہاں کے باسی محب وطن ہیں،لیکن کسی بھی حکومت نے یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل پر دھیان نہیں دیا،بڑی بڑی آبادیاں سکولوں سے محروم ہے،جہاں سکولز ہیں،وہاں اساتذہ نہیں،یہاں کے بچے اسٹیٹ چلڈرن کی بجائے اسٹریٹ چلڈرن بنتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا،کہ صحت کے بنیادی مراکز نہیں ہیں،اگر کہیں دور کوئی مرکز ہے،تو وہاں ڈاکٹرز اوردیگراسٹاف نہیں،معمولی مریض کو سینکڑوں کلومیٹر دور جانا پڑ رہا ہے۔آبنوشی و آبپاشی کا کوئی انتظام نہیں،میلوں دور جاکر خواتیں سروں پر پانی لارہے ہیں۔،کہ ریاست نے ہر شہری کی بنیادی حقوق کا وعدہ دیا ہے،لیکن یہاں کے باسی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم کیوں؟انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ گل کچ کے عوام کے بنیادی مسائل کا نوٹس لیں اور ان کے حل کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

About Author

Leave A Reply