جنوبی وزیرستان میں امن قائم نہ ہوا تو تحریک چلائی جائیگی: پی پی پی

0

وانا (ای این این) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جنوبی وزیرستان نے امن بحال کرنے کیلئے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
اگر حکومت نے امن وامان بحال کرنے کیلئے فوری اورٹھوس اقدامات نہ اٹھائی تو پیپلزپارٹی کا انتخاںی مہم کی بجائے امن کے لیے دھرنا ہوگا۔
جنوبی وزیرستان پی کے 114سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عمران مخلص نے وانا میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود رستم بازار وانا میں روزانہ کی بنیاد پرقتل وغارت کا بازار گرم ہے۔
کے پی کی صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امن برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔
ہم صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرکے امن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اگر حکومت نے فوری طور پر امن بحال نہ کیا تو پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی وزیرستان اپنے اگلے لائحہ عمل کے طور پر پی کے 4 11 صوبائی الیکشن کمپئین کی بجائے وانا سکاوٹس کیمپ کے سامنے امن بحال ہونے تک دھرنا دے گی۔

About Author

Leave A Reply