جماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان انتقال کر گئے

0

کراچی (ای این این ایس) کراچی کے سابق ناظم اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ انتقال کرگئے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی نے نعمت اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق ناظم کراچی کافی عرصے سے بیمار تھے۔
نعمت اللہ خان نے الخدمت فاؤنڈیشن میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر بھی رہے۔
نعمت اللہ خان کا انتقال 91 سال کی عمر میں ہوا، وہ 2001 سے 2005 تک میئر کراچی رہے۔
دوسری جانب صدر پاکستان عارف علوی، بلاول بھٹو زرداری، ناصر حسین شاہ، سراج الحق و دیگر ان کی وفات گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply