جائیداد اور پروفیشنل ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری ہوگی: اعلامیہ

0

کراچی (ای این این ایس)
محکمہ ایکسائز سندھ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جائیداد اور پروفیشنل ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 ہے۔
اس تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔
جائیداد ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس نادہندہ گان 31 جنوری سے قبل اپنے ٹیکسز جمع کروا دیں۔
ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں جرمانے کے ساتھ مذکورہ دکان/ مکان وغیرہ کو سربمہر بھی کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ ایکسائز سندھ کا عملہ ہر طرح کی راہنمائی کے لئے موجود ہے۔
وزیر یکسائز سندھ مکیش کمار کے مطابق پروفیشنل / جائیداد ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ٹیکس ادا کرنے والوں کی سہولت کے پیشِ نظر کی گئی تھی۔
کاروباری حضرات www.excise.gos.pk اور www.business-sindh.gov.pk پر ایک اسان طریقہ کار کے ذریعے اپنا کاروبار رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔
کاروباری حضرات کی سہولت کے لئے اور  کسی بھی معلومات یا شکایت کے کے لئے کراچی 021-32710072, حیدرآباد 022-9200148, سکھر 071-9310202, لاڑکانہ 074-9410751, میرپور خاص 0233-9290211 اور شہید بے نظیر آباد 0244-9370170 نمبرز دئیے گئے ہیں۔
وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان کسی بھی  قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروا کر قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

About Author

Leave A Reply