تھر پارکر میں شکاری بے لغام، نایاب نسل کے جانوروں کا شکار جاری، انتظامیہ خاموش

0

مٹھی(ای این این) قحط زدہ تھرپارکر پاکستان کا سب سے بڑا صحرا آج کل بے رحم شکاریوں کے گھیرے میں ہے۔
دن دھاڑے نایاب جنگلی جانوروں کا شکار کرکے نسل کشی کی جارہی ہے لیکن محکمہ واٸلڈ لاٸف و دیگر حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
تھرپارکر میں نایاب جنگلی جانوروں، جن میں نیل گاۓ اور ھرن، کا شکار روز کا معمول بن گیا ہے۔ چھاچھرو اور ڈاھلی اور کراگھڑی کے شکاری قربان علی، امیر علی، یار محمد اور دیگر شکاری دن دھاڑے نایاب نسل کے جانوروں کا شکار کرکے ھرن اور نیل گاۓ کا گوشت فروخت کرنے لگے۔
تھرپارکر کی عوام کا کہنا ھے کے ان بے رحم شکاریوں کے خلاف کاروائی کرکے نایاب نسل کے جانوروں بچایا جاۓ۔

About Author

Leave A Reply