تنگوانی: عورت نے زبردستی شادی پر تھانہ کے سامنے گاڑی سے چھلانگ لگا لی، خریدنے والے ملزمان با آسانی فرار، پولیس دیکھتی رہ گئی

0

تنگوانی(رپورٹ: فدا کھوسو/قطب الدین کھوسو/ای این این ایس) تنگوانی میں خاتون کی دوسری شادی زبردستی کروانہ دولہے کو مہنگاپڑگیا۔ نکاح کے بعد دلہن کو اپنے گھر لے جاتے وقت خاتون نے تھانہ دیکھ کر گاڑی سے چھلانگ لگا لی اور تھانہ پہنچ کر تحفظ کے لیے پناہ مانگ لی۔ تنگوانی کے علاقے میں خاتون پرویزہ کی پہلی شادی کی طلاق ہونے کے بعد چچا نے خاتون کو 7 لاکھ روپے میں بگٹی قبیلے کے نوجوان کو فروخت کردیا۔ دوسری شادی زبردستی کروانے کے بعد نکاح کے بعد باراتی دلہن کو اپنے گھر لے جارہے تھے کہ خاتون نے تھانہ دیکھ کر گاڑی سے چھلانگ لگا کر تھانے میں تحفظ کے لیے پناہ مانگ لی۔ دلہن کی تھانے پہنچنے کے بعد کی دولہا اور باراتی موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ زبردستی میرے چچا نے مجھے غیروں میں پیسوں کے عوض فروخت کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ دولہا ہرگز اسے قبول نہیں۔ تحفظ کے لیے پہنچنے والے دلہن پرویزہ کو پولیس نے سیف ہائوس کندھ کوٹ منتقل کر دیا، تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی اور وہ تھانہ کے سامنے سے با آسانی فرار ہو گئے۔

About Author

Leave A Reply