بہت ہو گیا، آئل ٹینکرزکو اب ذوالفقارآباد منتقل کیا جائے، کمشنر کراچی

0

کراچی (ای این این) ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل کو قابل استعمال بنانے اور شیرین جناح کالونی سے آئل ٹینکرز کومنتقل کرنے کے حوالے سے ا ہم اجلاس کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر نگرانی ہوا۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلیے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا جائے۔
سپریم کورٹ میں فائنل رپورٹ پیش کرنے سے پہلے تمام ادارے عملی کردار ادا کرکے عملدرآمدکو یقینی بنائیں۔
کمشنر نے کہا کہ کے ایم سی علائقہ کو صاف کرنے کیلیے قانونی نوٹس دے کر3جولائی تک رپورٹ پیش کریں۔
ڈی سی ملیر اس سلسلے میں نگرانی کرکے رپورٹ پیش کریں۔

خیال رہے کہ اجلاس کمشنر کراچی کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں کے پی ٹی، پولیس، کے ایم سی، آئل
کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کمشنر افتخارشالوانی نے تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں پر زوردیا کہ سپریم کورٹ کے
واضح احکامات ہیں کہ شیرین جناح کالونی سے آئل ٹینکرزکومنتقل کرکے ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل کو قابل استعمال بنایا جائے لہٰذا اس سلسلے میں اب کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

آئل کمپنی کے نمائندوں نے آگاہی دی کہ انہوں نے مقررہ ادائیگی بھی کردی ہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، پی ایس اونے آگاہی دی کہ انکے سارے ٹینکرز مناسب طریقہ سے تیل کی فراہمی میں اپناکردار اداکررہے ہیں دیگر اداروں کو پابند بنایا جائے کہ
وہ بھی تعاون کریں۔5800 ٹینکرز رجسٹرڈ ہیں اور اپنی کارکردگی دے رہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply