باجوڑ: بم پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق، دو بہنیں زخمی

0

پشاور (ای این این) باجوڑ کے تحصیل خار کے علاقہ مامینزو پل کے نیچے کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق اور دو بچیاں زخمی ہوئی۔
دھماکے کے نتیجے میں 9 سالہ زلیخہ بی بی جاں بحق جبکہ اسکی دو بہنیں زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے خار ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایک بچی نے بم کو اٹھایا تو زلیخہ بی بی کو پتہ چلا کہ یہ بم ہے تو اس نے بچی کے ہاتھ بم دور پھینکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں زلیخہ بی بی جاں بحق جبکہ ذاکرہ بی بی اور زبیدہ بی بی زخمی ہوگئی ہیں۔

انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

About Author

Leave A Reply