بابوسر ٹاپ کے قریب بس حادثہ کا شکار، 23 مسافر جانبحق، متعدد زخمی

0

اسلام آباد (رپورٹ: اظہر خان) گلگت بلتستان کے شہر اسکردو سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس بابوسر ٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔
ڈی سی چلاس نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور زیادہ تر کا تعلق اسکردو و گردونواح سے بتایا جاتا ہے۔
ڈی سی کے مطابق بس تیز رفتاری اور ڈرائیور کی ممکنہ نیند آنے کی وجہ سے پہاڑی سے ٹکرا کر نیچے کھائی میں جا گری، تاہم حتمی طور کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
دوسری جانب جانبحق ہوجانے والوں کے گھروں میں سوگ کی صورتحال ہے۔

About Author

Leave A Reply