ایک اور مسیحا ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی جان کی بازی ہار گیا

0

ایبٹ آباد(رپورٹ: نوید اکرم عباسی) ضلع ایبٹ آباد تحصیل حویلیاں میں کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کرونا وائرس سے شہید ہو گئے۔ نوجوان ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی حویلیاں پیپلز پارٹی کے رہنما اور گورنمنٹ کنٹریکٹر مقصود قریشی کے صاحبزادے ہیں اور حال ہی میں ایم ۔بی۔بی ۔ایس کر کے حویلیاں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
گزشتہ دس روز قبل ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کو کرونا وائرس کی علامت ظاہر ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی اور آئی سی یو منتقل کیا گیا لیکن زندگی نے وفا نہ کی اور کرونا وائرس سے شہید ہوگئے۔

About Author

Leave A Reply