ایس ای بی سی رہنما کا بھانجا کرنٹ لگنے سے جانبحق، پی ایس پی رہنما اشفاق منگی کا اظہار تعزیت

0

  سکھر(ای این این ایس) تعلیمی بورڈ سکھر اوایس ای بی سی کے سینئر وائس چیئرمین غلام مصطفیٰ پیرزادہ کے   نوجوان  بھانجے ظہیراحمد پیرزادہ کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گئے۔
ان کے انتقال پر ایپکا بورڈ یونٹ حیدرآباد اور ایس ای بی سی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین و سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ اشفاق احمد منگی نے پارٹی کے سکھر ڈویژن کے صدر غلام مصطفیٰ پیرزادہ کے بھانجے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور تمام سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

About Author

Leave A Reply