ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات، محمد عامر شہزاد جدون اور سید مسرور شاہ کاظمی صدور منتخب

0

ایبٹ آباد(ای این این)ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات سال 20۔2019 بدھ کے روز منعقد ہوئے، جس میں  ڈیموکریٹک گروپ کے محمد عامر شہزاد جدون صدر اور راجہ محمد ہارون جنرل سیکرٹری  کے عہدوں پر بھاری اکثریت سےمنتخب ہوگئے۔ کابینہ کے ممبران میں سینیئر نائب صدر محمد طارق تنولی،نائب صدرارشد سواتی،اسٹنٹ سیکر ٹری عبدالواسع خان، جوائنٹ سیکرٹری ہارون تنولی،سیکرٹری مالیات محمد آصف اعوان بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید مسرور شاہ کاظمی،جنرل سیکرٹری محمد اقبال ساغر،سینیئر نائب صدر بشیر احمد سالار،نائب صدر ندیم جدون،اسٹنٹ سیکر ٹری سید اعظم شاہ ،جوائنٹ سیکر ٹری سہیل عباسی،اورفنانس سیکر ٹری دلدار احمد ستی بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ چیف الیکشن کمیشن سید اعجاز حسین شاہ،ممبران سردارنوید عالم ،ثاقب خان نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نومنتخب صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون ،جنرل سیکر ٹری راجہ محمد ہارون، صدر اےیو جے سید مسرور شاہ کاظمی  نے اپنی کامیابی پر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کردار ادا کرتے رئیں گے۔

About Author

Leave A Reply