ایبٹ آباد: سردار تاج محمد کھرے اور سچے صحافی تھے: مقررین کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

0

ایبٹ آباد( ای این این)قیام پاکستان سے استحکام پاکستان تک صحافیوں کا کلیدی کردار ہے ۔ایبٹ آباد پریس کلب نے ہزارہ ڈویژن کی تعمیر وترقی اور امن امان میں مثالی کردار ادا کیا ہے ،تعمیری اور مثبت صحافت ان کا طرہ امتیاز رہا ہے۔صحافتی زمہ داریوں کے ساتھ عوامی فلاح کے کاموں میں براہ راست کھڑے ہو جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار  ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے  سینیئر ممبر صحافی سردار تاج محمد مرحوم کےتعزیتی ریفرنس  میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی،رکن قومی اسمبلی علی خان جدون ، رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، ضلع ناظم کرنل ریٹائرڈ سردار شبیر، نائب ناظم کامران گل  ایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنر عامر آفاق، تحصیل ناظم اسحاق زکریا، تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز، سابق صوبائی وزیر علی افضل خان جدون ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد، مولانا صدیق شریفی، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر عبدالرازق عباسی ،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد، آل ٹریڈرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید خان جدون ، تحریک صوبہ ہزارہ کے سرپرست سلطان العارفین خان جدون، ساجد اعوان ، سردار فخر عالم گل،ندیم احمد مغل ، سابق امیدوار قومی  اسمبلی حاجی ایاز خان جدون،  صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون، ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید مسرور شاہ کاظمی، جنرل سیکرٹری محمد اقبال ساغر، تحصیل ممبر سردار شیردل، سردار مشتاق ایڈووکیٹ، سردار حکم داد ایڈووکیٹ،سابق صدر اےیوجے کے سابق صدور سردار نوید عالم، سردار محمد شفیق،لالہ زمان  ،اورڈاکٹر عامر عتیق و  دیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے انکی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار تاج محمد مرحوم نے بے باک صحافت کرکے اپنے موقف کو بڑے استعدال کے ساتھ بیان کیا اور آنے والی مشکلات کا سامنا خندہ پیشانی سے سامنا  کیا ،تلخ جرآت مندانہ سچ بات کہنا انکا خاصہ تھا ، جنہوں نے 25 سالہ صحافتی زندگی میں کبھی سچ کا دامن نہیں چھوڑا ،انھوں نے کہا  صحافی کو غیر جانبدار ،غیر سیاسی ،سچ اور حق کا علمبردار بردار  کھرا اور سچا ہونا  چاہئے۔

ا سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی  نے ذاتی حثیت میں 50 ہزار مرحوم صحافی کے اہلخانہ کیلئے اعلان کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے مالی امداد دلانے کی یقین دہانی کرائی ۔

قبل ازیں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس  کے ممبران کی جانب سے قرآن  خوانی بھی کی گئی،مرحوم صحافی سردار تاج محمد 1995 میں شعبہ صحافت سے منسلک ہوئے اور  10 اپریل کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

About Author

Leave A Reply