انٹرنیٹ دو: وانا میں کرونا لاک ڈائون کے دوران پہلا مظاہرہ، نعرے بازی - Eye News Network

انٹرنیٹ دو: وانا میں کرونا لاک ڈائون کے دوران پہلا مظاہرہ، نعرے بازی

0

وانا(ای این این ایس)ضلع جنوبی وزیرستان وانا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مختلف کالجز و یونیورسٹیوں کے طلباء نے کرونا وائرس کے خطرات اوردفعہ 144کے نفاذ کے باوجود وانا میں مظاہرہ کیا
ملک بھر کے مختلف کالجز و یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلباء مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وزیرستان میں انٹرنیٹ کھول دیا جائے۔
طلباء نے دو گھنٹوں تک پریس کلب کے سامنے دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اس دوران مظاہرین کی قیادت کرنے والے مختلف کالجز و یونیورسٹیوں کے طلبہ ضیاء وزیر، عامراللہ وزیر، عامر وزیر، ڈاکٹر صدام وزیر، حذیف وزیر، فضل رحیم وزیر و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، پاکستان بھر کے طلبا کیلئے آن لائن کلاسز شروع ہوچکی ہیں، وانا میں نیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تقریباََ 500کے قریب طلباء نیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے یونیورسٹیز و کالجز کے لیکچرز حاصل کرنے اور سننے سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے انکی پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
اس موقع پر وانا ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت اللہ وزیر اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر امان اللہ وزیر نے طلباء کے مطالبے کو جائز قرار دے کرکہا کہ طلباء کا نیٹ کا مسئلہ حل کرانے کیلئےحکام بالا کے سے بات کریں گے۔
انہو ں نے آرمی چیف، کورکمانڈر پشاور، وزیر اعلیٰ کے پی کے اور آئی جی ایف سی ساؤتھ سے نیٹ کی سہولت دینے کا پرزور مطالبہ کیا۔

About Author

Leave A Reply