اسلام آباد میں ارکان قومی اسمبلی سمیت متعدد کارکنان گرفتار

0

اسلام آباد(ای این این ایس) اسلام آباد پولیس نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت متعدد سیاسی ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ارکان قومی اسمبلی و دیگر پی ٹی ایم سربراہ منظورپشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔
پولیس نے رہنماؤں کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار رہنماؤں و کارکنان عوامی ورکرز پارٹی کو تھانا کوہسار منتقل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل پشاور پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو تہکال سے گرفتار کیا تھا۔
منظور پشتیں کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

About Author

Leave A Reply