اداکارہ منال خان کے شوٹنگ کے دوران سونے کے انداز پر تنقید

0

کراچی(ای این این ایس/م ڈ) اداکارہ منال خان فوٹوشوٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی نہ صرف مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ان دنوں منال خان کے دو ڈرامے ’’جلن‘‘ اور ’’نند‘‘ لوگوں میں کافی پسند کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اداکاری کی تعریف بھی کررہے ہیں۔
تاہم حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔ وڈیو میں انہیں سینہ اوپر کرنے کا کہا جا رہا ہے، جوکہ ایک عام سی بات ہے۔
خیال رہے کہ وڈیو میں کوئی عریانی وغیرہ نہیں بس عام سا سین ہے لیکن کچھ لوگوں وہ انداز اچھا نہیں لگا۔

About Author

Leave A Reply