آئی ایل ایف کا تجاوزات سے متاثرہ علاقوں کا دورا، متاثرین سے ملاقات

0

کراچی (ای این این ایس) انٹرنیشنل لائرز فورم کے وفد نے تجاوزات سے متاثر علاقوں کا دورا کیا، آئی ایل ایف سربراہ ایڈوکیٹ ناصر احمد نے کہا کہ مسیحی برادری کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے، آئی ایل ایف کے وکلا ہر ممکنہ مدد کرنے کو تیار ہیں۔
انٹرنیشنل لائرز فورم کے سربراہ ایڈووکیٹ ناصر احمد، خواجہ جمشید سمیت نے وفد کے ساتھ کراچی کے علاقے محمود آباد اور منظور کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں متاثر ہونے مسیحی برادری کی کالونیز کا دورا کیا۔ متاثرہ علاقوں کے بسنے والے مسیحی برادری کی خواتین بچوں سمیت دیگر نے آئی ایل ایف کے وفد کے سامنے شکایت کے انبار لگاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقامی انتظامیہ اور پولیس تجاویز کے اڑ میں گھر مسمار کر رہی ہے، جس پر آئی ایل ایف کے سربراہ ایڈوکیٹ ناصر احمد نے متاثرین کو ہر قانونی مدد کرنے اور آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہچانے کی یقین دیہانی کرادی۔ ایڈووکیٹ ناصر احمد کا کہنا ہے کہ تجاویز کے خلاف آپریشن کے آڑ میں اقلیتی برادری کے گھر توڑنے نہیں دینگے، ہر ممکنہ مدد کرنے کو تیار ہیں۔

About Author

Leave A Reply