ٹورنٹو (ای این این) ملک اور بیرون ملک مقیم باضمیر سندھیوں کو سندھ کے مسائل پر آواز اٹھانی چاہیے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنے تحفظات سے وزراء و دیگر حکام کو آگاہ کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ملٹن میں فیصل صدیقی کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں کیا۔
تقریب میں انسانی حقوق اور میڈیا کے وکیل لالا حسں پٹھان اور جواد منگریو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ جام منیر، رضوان عیسانی، راج بنصاری، جواد میمن، ریاض میمن، ریاض عمر میمن، فارس منگریو، حبیب میمن، شیراز میمن، اعجاز کولاچی اور کینیڈا میں مقیم دیگر نے شرکت کی۔
جام منیر اور فیصل صدیقی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ جواد منگریو اور لالاحسن پٹھان نے میزبانی پر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان تعلیم پر زیادہ توجہ دیں اور بیرون ملک مزید مفید تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالر شپ حاصل کریں تاکہ وہ سندھ اور پاکستان کی خدمت کر سکیں۔
تقریب میں جواد منگریو اور لالہ حسن پٹھان کو سندھ کی ثقافت کے تحفے بھی دیے گئے۔