سانا کنوینشن: خواتین کے حقوق پر سیشن، ماڈلنگ اور تقاریر، ڈاکٹر ہالیپوٹو نے میدان مار لیا - Eye News Network

سانا کنوینشن: خواتین کے حقوق پر سیشن، ماڈلنگ اور تقاریر، ڈاکٹر ہالیپوٹو نے میدان مار لیا

0

ہیوسٹن(رپورٹ: لالا ایم حسن) امریکا سمیت دنیا بھر میں سندھی لوگوں کی آواز بن نے والی تنظیم سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (سانا) کی جانب سے ویسٹن گلیریا ہوسٹن میں تین روزہ کنوینشن اپنے اختتام کو پہنچا، جس میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر مقبول ہالیپوٹو اور جمیل دائودی کی قیادت میں ہونے والے کنوینشن میں پاکستان کے صوبہ سندھ، کیناڈا، بھارت سمیت مختلف ممالک سے اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ قانون دان ایاز لطیف پلیجو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی، اقبال ترین، ڈاکٹر ضمیر سومرو، اسد شیخ، لیاقت پںہور، انعام شیخ، حسن مجتبیٰ، شاھدہ پروین، نیلوفر، انسانی حقوق کے رہنما لالا حسن، رمضان چانڈیو، شوکت زرداری، جتن اداسی، بخشن مہرانوی، علی گل ملاح، سہراب سومرو، غفار تبسم، ذوالفقار ہالیپوٹو و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

سندھی ڈریس ماڈلنگ

کنوینشن میں اس مرتبہ دو منفرد سیشن رکھے گئے جو توجہ کا مرکز رہے جس میں ایک خواتین کا سیشن تھا اور دوسرا ماڈلنگ (جس میں خواتین اور مرد ماڈل شامل تھے) کا تھا۔ کنوینشن کے روح رواں ڈاکٹر مقبول ہالیپوٹو نے سب آنے والے مہمانوں کا بھرپور خیال رکھا اور ویلکم کرتے رہے۔ ان کی سادہ اور مسکراہٹ والی طبیعت نے لوگوں کی تھکن اتار دی۔

جتن اداسی، روبی علی، علی گل اور سہراب سومرو نے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

About Author

Leave A Reply