نوشہروفیروز (نامہ نگار) جشنِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے الجنت دی بیسٹ اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قومی نغمے پیش کیے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز عبدالوحید عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل ہوا ہے، اور حالیہ دنوں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ وطن محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ قومی اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوا کر ملک کا نام روشن کرسکیں۔
اس موقع پر پرنسپل الجنت اسکول احسن حسن پٹھان، لالا حسن پٹھان، علی ظفر عباسی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب کے اختتام پر بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔