ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو کا یومِ آزادی پر شہریوں کے نام خصوصی پیغام۔
نوشہروفیروز (ای این این) ایس ایس پی نوشہروفیروز نے یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ جشنِ آزادی کی خوشیاں شائستگی اور امن و سکون کے ساتھ منائیں، اور حوائی فائرنگ جیسے غیر قانونی، خطرناک اور جان لیوا عمل سے مکمل طور پر اجتناب کریں۔
* ایس ایس پی نوشہروفیروز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ *ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور ایسے افراد پر اقدامِ قتل سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں گے۔ ایک باشعور اور ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہمیں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ یومِ آزادی کو ایک پُرامن، محفوظ اور خوشگوار یادگار بنایا جا سکے۔
ضلع نوشہروفیروز کے تمام معزز شہریوں سے گزارش ہے کہ خوشی کے اس موقع کو پرامن اور محفوظ بنائیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا ہوائی فائرنگ کی اطلاع فوراً 15 ہیلپ لائن یا قریبی تھانے کو دے کر اچھے شہری ہونےکا ثبوت دیں۔