مٹھیانی ٹائون کی سات ٹیموں میں کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا، حیدری الیون نے فائینل جیت لیا
وی او
نوشہروفیروز کے مغرب میں دریاء سندھ کے قریب واقع شہر مٹھیانی میں قاضی قربان حسین یادگار کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل حیدری الیون نے سخت مقابلے کے بعد بھرٹ الیون کو ہرا کر جیت لیا۔
بھرٹ الیون نے مقرر کردہ 10 اوورس میں 116 رنس بنائے جبکہ حیدری الیون کے کھلاڑی نے سیکنڈ لاسٹ بال پر چھکا مار کر ہدف حاصل کر لیا۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خاص ٹائون چیئرمین سکندر علی چانڈیو، قاضی علی جان، وکیل لالا ایم حسن، اظہار شاہ و دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر مئن آف دی ٹورنامنٹ زاھد علی جبکہ مئن آف دی مئچ شکیل احمد کو قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرس محسن حسن، حبدار علی، غلام علی و دیگر نے مطالبہ کیا کہ مٹھیانی ٹائون دس وارڈز پر مشتمل ہے لیکن یہاں کھیل کا ایک بھی میدان نہیں ۔ انہوں صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار، رکن سندھ اسمبلی ممتاز علی چانڈیو و دیگر سے مطالبا کیا کہ کھیل کا میدان مختص کیا جائے تاکہ نوجوان منشیات و دیگر سماجی برائیوں کے بجائی کھیل کی طرف آئیں۔