نوشہروفیروز: آل سندھ لٹل والی بال ٹورنامنٹ مٹھیانی میں منعقد کی گئی، جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح کرکٹ اور والی بال کے سابق کھلاڑی اور انسانی حقوق رہنما لالا حسن پٹھان نے کیا
مٹھیانی میں آل سندھ محمد حسنین شاہ، ضمیر الحیدر حسنین شاہ اور شہید اعجاز چانڈیو لٹل والی بال ٹورنامنٹ میں سندھ کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔
جس کا افتتاح سینئر صحافی اور سابق کھلاڑی لالا حسن نے کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل بخاری کلب دلیپوٹا نے دادو کی ٹیم کو شکست دیکر جیت لیا۔ مین آف دی ٹورنامنٹ اسد شاہ کو قرار دیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے آخر میں ٹائون چیئرمین مٹھیانی سکندر چانڈیو، سابق چیئرمین ایم بی چانڈیو، سید اظہار شاہ و دیگر نے کھلاڑیوں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کیے۔
مقررین سید ندیم شاہ، حاکم کولاچی، فرھاد مستوئی، ایم جمن و دیگر کا کہنا تھا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال خالی ہوتے ہیں، اس لیے ہمیں نوجوانوں کی ہمت افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ اور تعلیم پر توجہ مرکوز رکھیں۔