مستونگ میں ایک اور صحافی قتل، رواں سال تعداد 9 ہو گئی - Eye News Network

مستونگ میں ایک اور صحافی قتل، رواں سال تعداد 9 ہو گئی

0

کوئٹہ(ای این این)

مستونگ شہر میں کلی گلکنڈ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے آن لائن کا نمائندہ نثار لہڑی شہید ہوگئے۔۔۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردیا

سینئر صحافی نثار احمد لہڑی صبح 8 بجے کے قریب گھروں کے قریب واقعہ اپنے زیر تعمیر مکان کی طرف جارہا تھا کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔۔
فائرنگ سے وہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ میت کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ضروری کارواہی بعد میت ورثا کے حوالے کردیا گیا۔۔

پولیس کی جانب سے ابتدائی قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا قتل کا واقعہ زمین کا تنازعہ ہے۔۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔۔ایس پی مستونگ عابد بازئی کا صحافیون کو یقینی دہانی۔
پریس کلب کی جانب سے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال صحافیوں کی قتل کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

About Author

Leave A Reply