کراچی(ای این این) انسانی حقوق اور جمہوریت کے تحفظ میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے۔ شہریوں اپنے حقوق و فرائض کا پتہ ہونا چاہیے تب ہی جاکے ہم بہتر معاشری تشکیل دے سکتے ہیں۔ ان کا خیالات کا اظہار تربیت کاروں و دیگر شرکاء نے سینٹر فار پیش اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیئٹوز اسلام آباد کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعدہ کردہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں کیا۔
تربیت کار مسٹر حسنین، لالا حسن، مائرہ عمران، حسین دادا، قاضی آصف، ثاقب صغیر و دیگر نے نوجوان صحافیوں و سماجی کارکنان کو تربیت دیتے ہوئے آئین پاکستان میں انسانی حقوق، میڈیا کا کردار ، رپورٹنگ، میڈیا کے قوانین و دیگر موضوعات پر تربیت دی۔
شرکاء نے کہا کہ پہلی بار انہیں اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں تکنیکی انداز سے بتایا گیا، بہت سارے میڈیا قوانین کا نہیں پتہ ہی نہیں تھا لیکن اس تربیت میں وہ بہتر انداز میں قوانین کو سمجھے اور ان پر بحث کی گئی۔