شہدادکوٹ کا جوڑا پسند کی شادی کے بعد دربدر، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ - Eye News Network

شہدادکوٹ کا جوڑا پسند کی شادی کے بعد دربدر، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

0

نوشہرو فیروز (ای این این) شہدادکوٹ کا پسند جی شادی کرنے والا جوڑا زندگی کو لاحق خطرات کے ہیش نظر نوشہرو فیروز پہنچ گیا۔ مسمات صائمہ برڑو اور عبدالوھاب مستوئی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ انہوں نے 29 دسمبر کو سیہون میں پسند کی شادی کی ہے، جس کے بعد لڑکی کے رشتیدار ان کو مارنے کے لیے تلاش کر رہے ہیں، جبکہ لڑکے کے گھر اور دکانوں پر بااثر ملزمان نے




پولیس کی سرپرستی میں قبضہ کر لیا ہے۔ صائمہ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی اسے اغوا وغیرہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے چیف جسٹس اور آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ ان کو تحفظ فراہم کرکے جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں۔

About Author

Leave A Reply