نوشہرو فیروز میں مختلف مقامات پر لوگ اب بھی پھنسے ہیں، ان کو منتقل کیا جا رہا ہے، پانی جلد نکال لیا جائیگا، ڈی سی تاشفین عالم - Eye News Network

نوشہرو فیروز میں مختلف مقامات پر لوگ اب بھی پھنسے ہیں، ان کو منتقل کیا جا رہا ہے، پانی جلد نکال لیا جائیگا، ڈی سی تاشفین عالم

0




 نوشہرو فیروز (ای این این)
ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد تاشفین عالم نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں ضلع نوشہروفیروز میں 2 لاکھ سے زائد لوگ بےگھر ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہمیں لوگوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچانا تھا ضلع کے مختلف دیہاتوں میں اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں جن کو کشتیوں کے ذریعے روزانہ ریسکیو کیا جا رہا ہے اور 32 ہزار سے زائد لوگ رلیف کئمپوں میں آچکے ہیں رلیف کئمپوں میں روزانہ 32 ہزار 706 لوگوں کو کھانا پنہچارہے ہیں۔
ضلع نوشہروفیروز میں اب تک کی سروے کے مطابق 70 سے 80 ہزار مکانات گرچکے ہیں اور 37 اموات ہوچکی ہیں جس کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیوں کہ ابھی تک سروے کا کام بھی جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو برسات کی صورتحآل پر آگاہی دیتے ہوتے مزید کہا کہ اب ہم دوسرے مرحلے میں داخل ہوکر شہروں سے پانی نکالنے کا آغاز کر رہے ہیں انشاء اللہ 4 سے 5 دنوں کے اندر شہروں سے پانی نکالنے کا کام مکمل کیاجائیگا۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کے وہ میرا ساتھ دیں اور میں بھی ان کے ساتھ کھڑا ہوں تاکہ سب لوگ اپنے اپنے گھروں میں آکر اپنی روز مرہ کی زندگی رواں دواں کر سکیں۔




About Author

Leave A Reply