بکوٹ کی طالبہ نے اے ون گریڈ حاصل کرلیا، سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی نہیں ہوئی - Eye News Network

بکوٹ کی طالبہ نے اے ون گریڈ حاصل کرلیا، سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی نہیں ہوئی

0

 ایبٹ آباد (رہورٹ: نوید اکرم عباسی/ ای این این) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ نتائج کے مطابق بکوٹ شریف گاوں کی رداء سراج الحق عباسی نے 997 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی رول نمبر 208261 رداء عباسی گریڈ A1 لیااور اپنی اس شاندار کامیابی کو اپنے مرحوم والدین اور معصوم بھائیوں کے نام کیا۔ سرکل بکوٹ کی اس ہونہار بیٹی نے جماعت نہم میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی تھی ہر طرف سے مبارکباد اور حوصلہ افزائی ہوئی مگر عملی طور پر نہ رداء سراج الحق عباسی اور نہ اسکی ایک بہن اور دو بھائیوں کو سرکاری یا فلاحی اداروں کی طرف سے تعلیمی یا دوسرے معاملات میں معاونت کی گئی۔



رداء سراج الحق عباسی نے گاوں بکوٹ شریف میں رہ کر اپنی ذاتی محنت لگن سے ان حالات میں جبکہ اس کے والدین عین جوانی میں ان چار معصوم بچوں کو چھوڑ کر دنیا سے چلے گئے اور اسکے بعد دادا دادی جیسے رشتہ سے بھی محروم یہ بچے بوڑھے نانا نانی کی سرپرستی میں رہ رہئے ہیں۔ رداء سراج الحق عباسی کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ مجھے میڈیا پر شہرت دی جائے اور عملی طور پر کوئی ھمارا حق نہ دے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال شاندار کامیابی کے بعد کسی سرکاری و غیر سرکاری ادارے یا شخصیات نے ان بچوں کے لئے کچھ نہیں کیا جس پر رداء سراج الحق عباسی کہتی ہے کہ اللہ پاک ھمارے لئے بہتر کرے گا میں اپنی محنت سے آگے بڑھوں گی۔
پاکستان بیت المال ہو یا الخدمت پاکستان سویٹ ہوم پاکستان ہو یا دوسرے فلاحی ادارے جنکا دعواء ہوتا ھے کہ ھم یتیم بچوں کی کفالت کرتے ہیں اور یہ بچے شاید انکے معیار پر اس وجہ سے پورے نہیں کہ یہ یتیم کے ساتھ ممتا کی شفقت دادا دادی سے بھی محروم ہیں ابھی تک یہ ان اداروں کی نظروں سے اوجھل ہیں گزشتہ سال رداء سراج الحق عباسی کی کامیابی پر نزیر احمد عباسی ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی اور ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمٰن قریشی نے گھر آکر اور اس وقت کے ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی نے دفتر میں بلوا کر حوصلہ افزائی کی تھی جس پر رداء سراج الحق عباسی اور بچوں نے انکا شکریہ ادا کیا تھا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ نزیر احمد عباسی MPA مرتضیٰ جاوید عباسی وفاقی وزیر MNA حلقہ سرکل بکوٹ خصوصی دلچسپی لے کر ان بچوں کے لئے کردار ادا کریں ۔تاکہ ھمارے یہ ہونہار بچے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔



About Author

Leave A Reply