یوم استحصال کشمیر: ڈی سی محمد تاشفین عالم کی زیر قیادت ریلی - Eye News Network

یوم استحصال کشمیر: ڈی سی محمد تاشفین عالم کی زیر قیادت ریلی

0

 نوشہروفیروز (ای این این) ڈپٹی کمشنر محمد تاشفین عالم کی زیر قیادت یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری مظلوم بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس سے مین روڈ نوشہروفیروز تک ایک ریلی نکالی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون مہدی مالوف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرٹو سیدعمارحسین کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران اور تمام سرکاری دفاتر کے ملازمین، شہری اور تعلیمی اداروں کے طلباء بڑی تعداد میں شریک تھے۔
یوم استحصال کے موقع پر ریلی سے قبل صبح 09:00 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں 1095 روز سے کئے گئے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاک فو ج زندہ آباد، بھارتی فوج کشمیر میں مظالم بند کرو کے نعرے لگائے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر محمد تاشفین عالم نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور بھارتی فوج کی جانب مظلوم کشمیریوں پر مظالم کو آج 3 سال کاعرصہ گزر چکا ہے ہم بھارت کی جانب سے کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ہم احتجاج کرتے ہیں اور یہ احتجاج جاری رہے گا۔

About Author

Leave A Reply