نوشہرو فیروز: وکیل شکیل احمد کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر بار کی جانب سے مبارکباد - Eye News Network

نوشہرو فیروز: وکیل شکیل احمد کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر بار کی جانب سے مبارکباد

0

 نوشہرو فیروز(ای این این) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرو فیروز میں بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل گھیڑ گجو پر بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ایڈوکیٹ شکیل احمد عباسی کو مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر رکن سندھ بار کونسل عبدالستار جی لہرانی، ضلع بار کے صدر عبدالرحیم عباسی، شوکت علی بوھیو، امر امتیاز میمن، ارباب علی چانڈیو، جسٹس آف پیس لالا ایم حسن پٹھان، محمد سلیم ڈاہری، عبدالجبار راجپوت، برکت علی مستوئی، محمد صدیق کلہوڑو و دیگر نے ان کو مبارکباد دی۔ خیال رہے کہ شکیل احمد عباسی یو سی گھیڑ گجو کے وارڈ نمبر 3 پر پی پی کی ٹکیٹ پر پی پی رہنما عبدالستار عباسی، سہیل اختر عباسی، عبدالوحید عباسی کی حمایت پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

About Author

Leave A Reply