زرعی کھاد سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم - Eye News Network

زرعی کھاد سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی نوشہرو فیروز تاشفین عالم

0

 نوشہروفیروز(ای این این) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم نے کہا ہے کہ زرعی کھادوں کی دستیابی، اور کھاد کو حکومت کی جانب سے مقررکردہ نرخوں پر فروخت کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں زرعی کھادوں کو حکومت اورکھاد بنانے والی فیکٹریوں کی جانب سے مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زرعی کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اور کھاد سرکار کی جانب سے مقررہ نرخوں پر ہی فروخت کی جائے۔ کسی بھی کھاد ڈیلر کی جانب سے کھاد مہنگی بیچنے کی شکایت ملی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا دارو مدا زراعت پر ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب آبادگاروں کوسہولت پہنچانے اور بہترین فصل کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھاد بنانے والی فیکٹریوں کی جانب سے ضلع میں فراہم کی گئی کھاد کا ریکارڈ لیا جائے ۔ اور ضلع کے مختلف کھاد کے ڈیلروں کے پاس کھاد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے تاکہ بعد میں پتہ چل سکے کے کس ڈیلر کے پاس کتنی مقدار میں کھاد موجود ہے اور وہ ڈیلر اس کا جواب دہ بھی ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں نگران کامیٹیاں تشکیل دی جائیں جس میں محکمہ زراعت اور سندھ آبادگار بورڈ اور مقامی زمینداروں کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں آنے والی کھاد کی بہتر فراہمی کے لئے تمام ڈیلر کھاد کا ریکارڈ رکھیں اور صرف مقامی کاشتکاروں کو ہی کھاد فروخت کریں تاکہ مقامی کاشتکار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر غلام فاروق وسطڑو نے اجلاس کی بتایا کہ اس وقت ضلع میں کھاد کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے تمام گوداموں میں کھاد وافر مقدار میں موجود ہے۔دستیاب کھاد کا ڈیٹاڈپٹی کمشنر آفس کو فراہم کردیاجائے گا۔اس موقع پر محکمہ زراعت، محکمہ پولیس، کھاد بنانے والی فیکٹریوں نمائندے، سندھ آباد گار بورڈ کے ضلعی صدر اور کھاد کے ڈیلروں نے شرکت کی۔

About Author

Leave A Reply