نوشہرو فیروز: عثمان خان عالمانی، عبدالوحید عباسی و دیگر کے کاغذات نامزدگی بحال - Eye News Network

نوشہرو فیروز: عثمان خان عالمانی، عبدالوحید عباسی و دیگر کے کاغذات نامزدگی بحال

0

 نوشھروفیرو(ای این این) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشھروفیرو محترم محبوب عالی جواہری کی عدالت نے پی پی رہنما عثمان خان عالمانی، عبدالوحید عباسی و دیگر کے نامزدگی فارم بحال کر دیے۔ خیال رہے کہ ضلعی الیکشن کمیشن، اور آر اوز کی جانب سے رد کیے گئے نامزدگی فارم کی بحالی کے لیے سیکڑوں اُمیدواروں نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

ڈی جے محترم محبوب عالی جواہری کی عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر امیدواروں کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب جسٹس آف پیس لالا ایم حسن پٹھان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے نامزدگی فارم کی بحالی خوش آئند ہے، کیونکہ فنی بنیادوں پر لوگوں کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا، امیدواروں کی اہلیت کا فیصلہ عوامی ووٹ سے ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ ان اپیلوں میں عبدالرحیم عباسی ایڈوکیٹ، شیر محمد اجن، شکیل احمد عباسی، محمد ایاز مری، شوکت علی بوھیو و دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

About Author

Leave A Reply