نوشھروفیرو (ای این این) ایم پی اے شہید شہناز انصاری قتل کیس کی سماعت نوشھروفیرو کی کرمنل ماڈل ٹرائل کورٹ میں ہوئی، جس شہید کی دو بیٹیوں ڈاکٹر فاطمہ انصاری اور آمنہ انصاری کے بیان قلمبند کیے گئے۔
مقدمہ کی سماعت تین گھنٹے تک جاری رہی جبکہ گواہان سے مخالف وکلا نے جرح بھی مکمل کرلی۔ آئندہ سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاطمہ شہناز انصاری نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ عدالتوں سے انصاف ملیگا اور شہید کے قاتل کیفر کردار تک ضرور پہنچینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ خدا کا اپنا نظام ہے، جس سے قاتل کبھی نہیں بچ سکتے۔ انشاء اللہ فتح حق سچ کی ہوگی۔