وانا میں شہید صحافیوں کی برسی منائی گئی - Eye News Network

وانا میں شہید صحافیوں کی برسی منائی گئی

0

 وانا(ای این این) جنوبی وزیرستان ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں دو شہید صحافیوں اللہ نور اور امیرنواب کی ستارہویں برسی بڑی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی تھے، تقریب میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سمیت دیگر افراد صدر ظفر وزیر، چئیر مین آدم خان وزیر اور جنرل سیکرٹری زرداد وزیر بھی شریک تھے۔
اس موقع پر شہداء سے ہمدردی کیلئے شمعیں روشن کئے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، وانا کے سینئیر صحافی مجیب الرحمان نے7 فروری 2005 کو شہید ہونیوالے صحافیوں امیرنواب اور اللہ کی شہادت اور اس وقت کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،کہ وانا کے صحافیوں نے بڑے کٹھن حالات میں اپنی ذمہ داریاں بڑے احسن طریقے سے نبھائی ہے،اللہ نور اور امیرنواب کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے خیال محمد،جماعت اسلامی کے اسداللہ، پیپلز پارٹی کے عمران مخلص، اے این پی کے نورزمان نے وانا کے شہداء اور غازی صحافیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج حالات جس نہج پر ہے، یہ صحافیوں کی قربانیوں کی بدولت ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا،کہ شہید ہونیوالے صحافیوں کے خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں شہید صحافیوں کی یاد میں شمعے روشن کرکے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی گئی، تقریب کے مہمان خاصوصی یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے کہا،کہ معاشرے کی سدھار میں صحافیوں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے،مقامی انتظامیہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر ظفرخان نے بھی خطاب کیا، جبکہ سٹیج کے فرائض صحافی نورعلی نے انجام دیں۔

About Author

Leave A Reply