اے سی وانا پر حملہ کیس میں 3 ملزمان عدالت سے گرفتار - Eye News Network

اے سی وانا پر حملہ کیس میں 3 ملزمان عدالت سے گرفتار

0

  وانا (ای این این) جنوبی وزیرستان کی پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کے جرگے پرحملے اور ملک کشمیر خان سلیمان خیل کے قتل میں نامزد ملزم ملک پاتک دوتانی کو ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، ملزم ملک پاتک قتل، اقدام قتل کے ایف آئی آر بی بی اے کے بعد پیشی کیلئے ٹانک کی عدالت میں اپنا مقدمہ لڑ رہے تھے، کہ عدالت نے ملک پاتک دوتانی اور ان کے دیگر 9 ساتھیوں کی بی بی اے خارج کرکے ان کی گرفتاری کا حکم صادر کیا، جس پر پولیس نے ملک پاتک دوتانی کا ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا ہے۔واضح رہے،کہ وزیر اور دوتانی کے مابین کرکنڑہ کی ملکیت کے تنازعہ میں سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کا ایک جرگہ 2 جنوری کو اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کی قیادت میں دوتانی قبائل سے ملنے گیاتھا،اس دوران ملک پاتک کی ایماء پر دوتانی قبائل کے بیسیوں مصلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کے جرگہ پر فائرنگ کی تھی، جس میں ملک کشمیر خان سلیمان خیل شہید ہوگئے تھے،پولیس کے مطابق قتل اور اقدام قتل کے اس ایف آئی آر میں دوتانی قبائل کے دیگر افراد بھی مطلوب تھے،جن کو جنوبی وزیرستان کی پولیس نے عدالتی حکم پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

About Author

Leave A Reply