ایبٹ آباد: یو سی نملی میرا کے گاؤں تھریاتی کے محلہ دکھن گھونی روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ - Eye News Network

ایبٹ آباد: یو سی نملی میرا کے گاؤں تھریاتی کے محلہ دکھن گھونی روڈ لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ

0

 ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی/ای این این) یونین کونسل نملی میرا کے گاؤں تھریاتی کے محلہ دکھن گھونی روڈ بڑا ہوتر لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہو گیا۔ روڈ پر سفر انسانی جانوں کے لئے خطرناک، شہزادگل اعوان کی خصوصی ہدایات پرسابق تحصیل ممبر یونین کونسل نملی میرا، ویلج کونسل ڈھکی کھیتر کی قیادت میں وفد سی اینڈ ڈبلیو آفس پہنچ گیا۔ ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر افسران سے ملاقات جلد تعمیر کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ویلج کونسل ڈھکی کھیتر کے علاقہ دکھن گھونی کے مقام پر سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی نظر ہونے سے مین بڑا ہوتر روڈ بھی تباہ ہونے لگی جس کی وجہ سے متعدد دیہات کا اکلوتا راستہ سفر کے لئے خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔اس حوالے سے آل برادر ایسوسی ایشن کے مطالبے پر سابق رکن تحصیل کونسل یونین کونسل نملی میرا ولج کونسل ڈھکی کھیتر دلدار احمد اعوان کی سربراہی میں معروف سماجی کارکن ملک ارشد ہزاروی ،حافظ جہانزیب تھریاٹی، عمیر شبیر صدر سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دیگر نے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات روڈز ڈویژن ایبٹ آباد سید حاکم شاہ سے ملاقات کی اس موقع پر محکمہ کے ہیڈ کلرک امجد خان ،ایس ڈی اے نعیم خان، ناظر خان جدون، ایس ڈے اے، ایس ڈی او سید طارق شاہ بھی موجود تھے۔
وفد نے تحریری درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہونے والی دکھن گونی روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔وفد نے افسران کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور روڈ پر سفر کرنا بھی محال ہو چکا ہے ۔وفد نے افسران کو متعلقہ روڈ کی فوری بحالی اور لینڈ سلائیڈنگ ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری اور حفاظتی دیوار کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے جس پر متعلقہ افسران نے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

About Author

Leave A Reply