غذائی کمی کا شکار افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہداری ہے، سید عمار حسین - Eye News Network

غذائی کمی کا شکار افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہداری ہے، سید عمار حسین

0

 نوشہرو فیروز (ای این این)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسین کی زیر صدارت غذائی کمی کا شکار بچوں اور خواتین کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں ہوا۔ اس موقع پر ایکسلریٹڈ ایکشن پلان (آپ) کے تحت مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے کی گئی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر آپ کے ڈی این او مرزا خان، سیف پاک کے فیلڈ افسر اعجاز علی کلہوڑو، ڈی ڈی فشریز ارباب علی سولنگی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سجاد میمن، ڈی ڈی ایگریکلچر الطاف چنڑ، ڈاکٹر عبدالستار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تمام محکموں سے کارکردگی پر بریفننگ حاصل کی گئی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عمار حسین نے کہا کہ ضلع میں غذائی کمی سے متاثرہ بچوں اور خواتین کو بہترین غذائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں۔ محکمہ فشریز اور لائیو اسٹاک کے افراد دیہی علاقوں کے منتخب گھرانوں کو لائیو اسٹاک فراہم کریں تاکہ غریب لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران آئندہ اجلاس میں مکمل ڈیٹا اور عملدرآمد کی جائزہ رپورٹ ساتھ لائیں۔
انہوں نے کہا کہ غذائی کمی کا شکار افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہداری ہے۔

About Author

Leave A Reply