موٹر سائیکل پر سائیڈ شیشہ لازمی قرار - Eye News Network

موٹر سائیکل پر سائیڈ شیشہ لازمی قرار

0

کراچی(ای این این/م ڈ) سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل پر سائیڈ شیشے لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا جس میں موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔
موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کے ذریعے موٹر سائیکل سوار کو سیفٹی کی خاطر سائیڈ مرر لگانا لازمی ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں مختلف حکومتیں ہیلمٹ پہنے کی پابندی پر مکمل طور پر عمل نہیں کرا سکی اور اب یے نیا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے پولیس کو تو فائدہ ہوگا لیکن عمل درآمد ممکن نظر نہیں آتا۔

About Author

Leave A Reply