ضیاءالحسن لنجار کی عبوری ضمانت میں توسیع، نیب ثبوت پیش نہ کر سکا - Eye News Network

ضیاءالحسن لنجار کی عبوری ضمانت میں توسیع، نیب ثبوت پیش نہ کر سکا

0

 کراچی(ای این این) سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر و وائس چیئرمین سندھ بار کونسل اور پی پی رہنما ضیاءالحسن لنجار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں کیس کی سماعت ہوئی۔

ضیاءالحسن لنجار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ہیڈ کوارٹر سے ضیاءالحسن لنجار کی انکوائری پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، نیب پراسیکوٹر کی عدالت کو آگاہی۔اعتراضات دور کرنے کیلئے مہلت درکار ہے۔

عدالت نے نیب کو انکوائری سے متعلق اعتراضات دور کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی ہے اور ساتھ ہی ضیاءالحسن لنجار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی۔
خیال رہے کہ ضیاءالحسن لنجار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری جاری ہے، لیکن نیب اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

About Author

Leave A Reply