نوشہرو فیروز(ای این این) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نوشہرو فیروز کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر ایک تقریب مدرسہ ہائی اسکول کے اسپورٹس گرائونڈ میں منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی برگیڈیئر (ر) محمد بشیر آرائیں تھے جب کہ دیگر مہمانوں میں ایم پی اے ممتاز علی چانڈیو (پیپلزپارٹی) ایم پی اے عارف مصطفیٰ جتوئی (جی ڈی اے) سابقہ سابقہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسیمبلی سید ظفر علی شاہ، حاجی اکبر پھنور، منور علی سولنگی اور دیگر پانچ ہزار سے بھی زیادہ افواج پاکستان/رینجرز کے ریٹائرڈ افسران و سولجرس نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی پرچم کو سلامی دی گئی اور اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ضلع نوشہرو فیروز کے صدر (ر) صوبیدار میجر عبداللہ ملاح نے کہا کہ افواج پاکستان کے شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں انہوں وطن کی خاطر قربانی دی اور آج پاکستان میں امن ہے دشمن ملک ہم سے کئی گنا طاقتور ہونے کے باجود وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
مہمان خصوصی (ر) برگیڈیئر ڈاکٹر محمد بشیر آرائیں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایک غریب گھرانے سے تعلق تھا اور فوج نے مجھے بھرتی کیا اور برگیڈیئر بنایا میں سندھ کے بہت سارے گائوں میں گیا اور غریبوں کے بچوں کو فوج میں بھرتی کروایا۔
ہم جلد نوشہرو فیروز مین ایک پرگرام چلائیں گے جس میں نوشہرو فیروز کے ایف پاس طلبہ کو پاکستان آرمی میں بطور آفیسر بھرتی ہونے کےلیئے ٹیسٹ کی تیاری کروائین گے۔