لنڈی کوتل: خیبر شیخوال کے مکین پانی کی فراہمی کے لئے سراپا احتجاج - Eye News Network

لنڈی کوتل: خیبر شیخوال کے مکین پانی کی فراہمی کے لئے سراپا احتجاج

0

ضلع خیبر (ای این این)
لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر شیخوال کے مکین پانی کی فراہمی کے لئے سراپا احتجاج, کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے, منتخب نمائندوں اور پبلک ہیلتھ حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔
لنڈی کوتل کے علاقہ خیبر شیخوال کے مکین پانی کی بالٹیاں اور پلاسٹک کین لئے شاہراہ پر آئے اور پرامن انداز میں احتجاج کیا مظاہرہن نے بتایا کہ کچھ عرصے سے ان کے گاؤں کا ٹیوب ویل خراب ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں کربلا کا سماں بنا ہوا ہے اور ان کی خواتین اور بچے دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے وفاقی وزیر نوارالحق قادری اور
ایم پی اے شفیق شیر آفریدی اور پبلک ہیلتھ حکام سے بار بار مطالبات کئے لیکن کوئی ٹس سے مس بھی نہیں ہو رہا، اس لئے انہوں نے مجبور ہو کر دنیا کو دکھانے کے لئے پرامن احتجاج کیا تاکہ کوئی تو نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویل ان کا خراب ہے جس کی وجہ سے پینے کا پانی مشکل سے ملتا ہے انہوں نے شکایت کی کہ ایم این اے, ایم پی اے اور پبلک ہیلتھ حکام ان کی بات نہیں سنتے اس لئے مجبور ہو کر شاہراہ پر پرامن احتجاج ریکارڈ کر رہے ہیں۔

About Author

Leave A Reply